کراچی میں معروف قوال امجد صابری جاں بحق

80f67f84156d8cf52819a38e2ab1c0dfکوئٹہ -(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے معروف قوال امجد صابری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق اور ان کے ساتھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق امجد صابری اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے، کہ اسی دوران لیاقت آباد نمبر 10 کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار وہابی دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم امجد صابری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ 45 سالہ امجد صابری معروف قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے ہیں اور عصر حاصر میں قوالی کے شعبے میں صف اول کے قوال مانے جاتے ہیں۔ مرحوم صابری نے اپنے بھائی مرحول غلام فرید صابری کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں قوالی کو متعارف کرایا اور عارفانہ کلام میں اپنا نمایاں مقام بنایا۔ والد اور چچا کے انتقال کے بعد امجد صابری ان کے ورثے کو آگے بڑھارہے تھے اور انہوں نے اپنی محنت سے قوالی کی دنیا میں اپنی علیحدہ پہچان بنالی تھی۔ صابری برادان نے جو بھی کلام پڑھا وہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا تاہم ان کے سب سے مشہور و مقبول کلاموں میں ’بھر دو جھولی میری یا محمد‘، ’تاجدار حرم ہو نگاہ کرم‘ اور ’میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا‘ شامل ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے بہیمانہ قتل میں پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد ملوث ہیں جنھیں سعودی عرب سے منسلک عناصر کی حمایت حاصل ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.