ایران کی جانب سے پاکستان میں اسپتال کی تعمیر

6930eccdfe14396be2de7c80b8a062d3

کوئٹہ ۔ جامعہ ۔  کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سات ہفتوں کے دوران پاکستان کے عوام کے لئے اسپتال کی شکل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ دوسرا تحفہ ہے – تیس بیڈ کے فارابی زچگی اسپتال کا کہ جو انقلاب اسلامی کے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بجٹ سے صوبہ سندھ میں تیار کیا گیا ہے، بدھ کو افتتاح ہوا- اس موقع پر ایران اور پاکستان کے حکام اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی-

پاکستان کے صوبہ سندھ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیر کردہ اس اسپتال کے افتتاح کے موقع پر کراچی میں ایران کے قونصلر مہدی سبحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے یہ باعث فخر ہے کہ اس نے یہ اسپتال تعمیر کر کے صوبہ سندھ کے عوام کے کچھ مسائل حل کر دیئے ہیں-

مہدی سبحانی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان بہت سے اشتراکات ہیں اور ایران ، پاکستان کے عوام کے مسائل حل کرنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا-

صوبہ سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے ایران کی جانب سے بجٹ مختص کئے جانے کو سراہتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، ہمیشہ پاکستان کے عوام کا دوست اور مددگار رہا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.