بین الاقوامی سیمینار بعنوان «امام حسین(ع)» پچیس اگست کو آستانہ حضرت عباس(ع) میں منعقد ہوگا

01ce456f8237f030409cc2cad4a5ea61

بین الاقوامی سیمینار بعنوان «امام حسین(ع)» پچیس اگست کو آستانہ حضرت عباس(ع) میں منعقد ہوگا

جامعه(کوئٹہ)- عالمی نیوز چینل کفیل کی ویب سایٹ کے مطابق پہلا بین الاقوامی دو روزہ امام حسین(ع) سیمینار «حسینی تحریک میں قیمتی اقدار اور انسانی تکامل میں انکا کردار» جمعرات سے کربلا میں امام حسن(ع) ہال ،حرم مطهر حضرت عباس(ع) میں شروع ہوگا.

مذکورہ سیمینار آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے اسٹڈی سنٹر نشریاتی ادارے (سمت) اور عراق ہائیر ایجوکیشن سنٹر کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے

آستانے کے تحقیقاتی مرکز کے سربراہ «احمد الکعبی»، کا اس حوالے سے کہنا ہے : عراق کے اندر اور بیرون ملک سے سو کے قریب یونیورسٹی اساتذہ کے مقالے کمیٹی کو موصول ہوچکے ہیں جنمیں سے چالیس کو سیمینار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

امام حسین(ع) بین الاقوامی سیمینار کا مقصد تحریک حسنی کے اثرات اور علمی حوالے سے اسکے انسانی ویلوز سے رابطے اور ان اقدار کو معاشرے میں عام کرانا بتایا جاتا ہے۔

سیمینار میں «تحریک حسینی، چراغ تکامل انسانی» کے موٹو کے ساتھ حسینی تحریک اور نصاب تعلیم میں اسکے اثرات، افکار حسینی، حسینی تحریک کا اقوام کی آزادی میں اثر، حسینی تحریک اور کامیابی کے عناصر، امام حسین کے اصحاب کے بلند افکار وغیرہ پر مقالے پیش کیے جائیں گے.



دیدگاهها بسته شده است.