تازہ شیعہ ہوئے الازہر کے استاد اور اخوان المسلمین کے سابق رہنما کی حرم امیر المومنین میں حاضری

3423432

کوئٹہ ۔ جامعہ ۔ مصر کی یونیورسٹی الازھر کے بزرگ استاد اور محقق جنہوں نے چند روز قبل شیعہ مذہب قبول کیا نے نجف اشرف میں امیر المومنین (ع) کے حرم مطہر کی زیارت کی۔

اخوان المسلمین کے سابق رہنما ڈاکٹر مصباح الردینی جب حرم امیر المومنین کے صحن میں داخل ہوئے تو ان کی آنکھوں سے اشک جاری ہو گئے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: میں چاہتا ہوں امیر المومنین (ع) کے حرم شریف کے جوار میں رہوں۔

انہوں نے حرم کی زیارت کے بعد اعلان کر دیا: میں اپنی باقی زندگی نجف اشرف میں بسر کروں گا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر الردینی مصر کی سنی یونیورسٹی الازہر کے ایک محقق استاد اور اخوان المسلمین کے سابق رہنما ہیں کہ جنہوں نے چار سال شیعت کے بارے میں تحقیقات کرنے کے بعد ۷۳ سال کی عمر میں شیعہ مذہب قبول کر لیا۔

آپ ۴۰ سال تک امریکہ میں اسلام کی تبلیغ میں مصروف رہے اور کالیفورنیا میں کئی مساجد اور اسلامی مراکز کی تعمیر کی۔

الردینی یوسف قرضاوی کے سابق ساتھی اور مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے معنوی استاد بھی رہے ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.