دنیا کے بیشتر ملکوں میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اور ہر طرف یاحسین کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں

9443f63a22cecbf31eb9a9b846ae07c0

دنیا کے بیشتر ملکوں میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا اور ہر طرف یاحسین کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں

جامعه(کوئٹہ)  کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سبھی شہروں سے ماہ محرم کا چاند نظر آتے ہی پورا ایران سوگوار و عزادار ہو گیا ہے سبھی مساجد، امام بارگاہوں اور عزاداری کے مراکز میں فرش عزا اور صف ماتم بچھ گئی ہے- ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں چند روز قبل سے ہی استقبال عزا کی تیاریاں جاری تھیں-

ایران میں ہر قوم و مسلک کے لوگ امام عالیمقام کا غم، انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں- ایران کے مقدس شہروں مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں ماتمی جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں سے ذاکرین اور خطبا کی تقریروں کی آوازیں سنائی دینے لگی ہیں- ہر طرف ایک ہی آواز یعنی یاحسین کی صدا سنائی دے رہی ہے-

کربلائے معلی سے بھی اطلاعات ہیں کہ اتوار کو نماز مغرب و عشاء کے بعد سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے گنبد کا سرخ پرچم تبدیل کر کے سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا۔ اس دوران عاشقان امام مظلوم کربلا دنیا کے گوشہ وکنار سے بڑی تعداد میں کربلائے معلی پہنچ رہے ہیں-

پاکستان اور ہندوستان میں بھی محرم کا چاند نظرآتے ہی سیدہ کونین کے لال کے غم میں فرش عزا بچھ گئی ہے اور مجالس و نوحہ و ماتم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے- پاکستان کے مختلف شہروں خاص طور پر کراچی، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ اور حیدرآباد میں عشرہ محرم کی مناسبت سے سیکورٹی کے خصوصی انتطامات کئے گئے ہیں-

ہندوستان میں بھی سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس ہائے عزا اور مجالس و ماتم کا سلسلہ اپنے روایتی انداز میں شروع ہو گیا ہے-



دیدگاهها بسته شده است.