سانحہ شاہراہ قراقرم – علامہ محمد جمعہ اسدی کا مذمتی بیان

جامعہ امام صادق (ع) کے پرنسپل جناب علامہ محمد جمعہ اسدی صاحب نے  شاہرا ہ قراقرم کے واقعے کی  شدید مذمت کی  ہے  جس میں  18  بے گناہ شیعوں کو بسوں سے اتار کر شہید کردیاگیا ۔   انہوں نے مزید کہاکہ  حکومت ہر سانحہ کے بعد صرف بیانات پر اکتفا کرتی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کررہی ہے۔ جب بلوچستان میں   ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تو کچھ دنوں کیلئے  صرف اخباروں میں بیان دیتے رہے  اور   براے نام کمیشن بنایا گیا   لیکن عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔  جب تک حکومت ان دہشتگردوں کو عبرتناک سزا نہیں دیتی  اس وقت تک پاکستان میں امن اور امان قائم نہیں ہوگا۔  ملک میں دہشت گردی کی اس نئی لہر نے ہمارے اداروں کے متعلق خدشات پیدا کئے ہیں اور جمہوری حکومت کے وجود پر سوالیہ نشان لگایا ہے حکومت کی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے عملی اقدامات کرنے چاہئیے اور اصل مجرموں کو عبرت ناک سزا دینی چائیے۔ علامہ صاحب نے شہیدوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے صحت یابی کی دعا کی اور بازماندگان کو تسلیت عرض کی۔ 
+;نوشته شده در ;چهارشنبه دهم اسفند 1390ساعت;16:30 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.