سرتاج عزیز: تین ماہ سے امریکہ سے تعلقات تعطل کا شکار ہیں

6872f2b6b98cfbfd6b39694ceb1a12bcکوئٹہ ۔_جامعہ  –کی رپورٹ کے مطابق خارجہ امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات گزشتہ تین ماہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جوہری توانائی اور شکیل آفریدی کے معاملےپرامریکہ کی بات نہیں مانی گئی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ کو بتایا کہ گزشتہ تین سال میں امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی تھی، وزیراعظم نے امریکہ کا دورہ کیا، آرمی چیف بھی گئے، پاکستان نے جوہری توانائی اور شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکہ کی بات نہیں مانی، حقانی نیٹ ورک بھی ایک ایشو ہے، اب دو طرفہ تعلقات گذشتہ تین ماہ سے تعطل کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے ایف سولہ طیاروں کی خریداری کی ڈیل ہو چکی ہے لیکن طیاروں کی خریداری پر اب امریکی سبسڈی نہیں مل سکے گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی لابی بڑی سرگرم ہے، اس کی کوشش تھی کہ یہ ڈیل ختم ہو جائے مگر یہ لابی کامیاب نہیں ہو سکی۔

خارجہ امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ ایف سولہ طیاروں کے معاملے پر امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امریکہ میں پاکستانی سفیر بھی بہت کوششیں کر رہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی امریکی ہم منصب کو خط لکھا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ نہیں چاہتا اور ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی _



دیدگاهها بسته شده است.