شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی شہید فخری زادہ اور آیت اللہ محمدی یزدی کے ایصال ثواب کے لئے خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا

DSC_1926
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی شہید فخری زادہ اور آیت اللہ محمدی یزدی کے ایصال ثواب کے لئے خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ میں قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا
مجلس میں ججت الاسلام والمسلمیں پرنسپل جامعہ امام صادق وامام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی

حجت الاسلام والمسلمیں علامہ بہادر حسین موحدی امیر جماعت اسلامی مولانا عبد الحق ہاشمی پیر سید عبداللہ شاہ بخاری قاری عبد الرحمن قو نصل جنرل کوئٹہ کے ساتھ کوئٹہ شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی
مقررین نے شہید جنرل سلیمانی سائنسدان فخری زادہ اور آیت اللہ محمد یزدی کی قابل قدر خدمات کو سراہا
علامہ محمد جمعہ اسدی نے جنرل شہید سلیمانی کو امت مسلمہ کے لئے قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی صرف ایران کا ہیرونہیں بلکہ جہاں اسلام کے لئے ایک عظیم سرمایہ تھے انکی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی

شہید فخری زادہ نے اپنی پوری زندگی انقلاب کے لئے وقف کردی تھی اور اور ایران کی عسکری قوت کو عظیم بنانے میں انکا بڑا کردار تھا انکی شہادت ایک عظیم سانحہ تھی مگر ان کی شہادت سے انکا مقصد کسی طور نہیں رکے گا
آیت اللہ محمد یزدی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے انقلاب اسلامی کے عظیم اور قابل فخر خدمات انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
مجلس کے اختتام پر دعا کی گئی

131331138_3623034324441691_8968183895186277051_n

131419057_180459300440599_4800458679442120800_n

131653079_2177904185677526_5801170258982243153_n

DSC_1921

DSC_1938

DSC_1940



دیدگاهها بسته شده است.