عبدالستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں 2 نابینا افراد کو لگادی گئیں

news-1468050524-6157_largeکوئٹہ ۔ جامعہ – کی رپورٹ کے مطابق عبدالستار ایدھی کی عطیہ کی گئی آنکھیں 2 نابینا افراد کو لگا دی گئی ہیں، دونوں نابینا افراد کی ایک ایک آنکھ خراب تھی لیکن اب دونوں افراد عبدالستار ایدھی کی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں نابینا افراد کے آنکھوں کی ٹرانسپلانٹیشن ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹروں نے کی۔واضح رہے کہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی انسانیت کی خدمت جاری رکھتے ہوئے اپنی دونوں آنکھیں عطیہ کردی تھیں۔



دیدگاهها بسته شده است.