محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے رینجرز ہائی الرٹ

356052_26978705

محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے رینجرز ہائی الرٹ

محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری شناخت کو یقینی بنانے کے لئے شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں۔

کراچی: سندھ رینجرز کے اعلامیے کے مطابق محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران شناخت کی تصدیق کے لئے نادرا ڈیٹا بیس سے منسلک خصوصی مشین نصب کی گئی ہے، اس لئے شہری اپنے شناختی کارڈ اور گاڑی کے کاغذات اپنے ہمراہ لازمی رکھیں۔ ترجمان رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔



دیدگاهها بسته شده است.