مشہد مقدس میں ایک برازیلی خاتون کا قبول اسلام

862ae8707730722e4981bb831a57aaf4

کوئٹہ ۔_جامعہ  کی رپورٹ کے مطابق آستانہ قدس رضوی کے غیر ملکی زائرین کے شعبے کے سربراہ محمد رضا رضائی نے بتایا کہ صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت کے موقع پر رافائلی نام کی برازیل کی خاتون امام رضا علیہ السلام کے حرم میں مشرف بہ اسلام ہوئی اور اس نے اپنی زبان پر شہادتین جاری کیا-

امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں غیر ملکی زائرین کے شعبے کے سربراہ رضائی نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے والی برازیل کی خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے دین اسلام کو تحقیق اور مطالعے کے بعد قبول کیا ہے- اس خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے شیعہ مذہب پر خاص طور سے تحقیق کی جس کے بعد اسلام قبول کیا- مذکورہ برازیلی خاتون کا کہنا تھا کہ دین اسلام کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے بھی اس بات کا باعث بنے کہ وہ جلد سے جلد اسلام قبول کرے۔

مذکورہ برازیلی خاتون کا کہنا ہے دین اسلام سے اس کی آشنائی برازیل کے شہر ریوڈوجنیرو میں امام حسین علیہ السلام نامی اسلامی مرکز کے ذریعے ہوئی-

واضح رہے کہ ہر سال خاصی تعداد میں غیر مسلم زائرین امام رضا علیہ السلام کے حرم میں حاضر ہو کرمشرف بہ اسلام ہوتے ہیں جن میں زیادہ تعداد امریکی اور یورپی شہریوں کی ہوتی ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.