مہمند ایجنسی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے شدید زخمی

n00547143-bکوئٹہ -(جامعہ) مہمند ایجنسی اپر سب ڈویژن تحصیل بائیزئے کے علاقے لخکر کلی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق بائیزئے میں بچے ایک درخت کے نیچے کھیل کھود میں مصروف تھے کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔ بچوں کو علاقے کے مکینوں نے آپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر غلنئی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں پر دو بچوں کو فوری طور پر طبعی امداد دی گئی، جب کے ایک بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور ان کو فوری طور پشاور منتقل کیا گیا۔ علاقے کے مکینوں کے مطابق ایک بچے کی ٹانگ اڑ گئی تھی اور باقی بچوں کے اعضاء بھی دھماکے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ مہمند ایجنسی میں امن کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے موبائل فون پر انٹرنٹ کی سہولت بند کر دی گئی ہے اور ساتھ ساتھ تین مہینوں سے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔ تحصیل بائزئے کا علاقہ بارودی سرنگ کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا جارہا ہے اور وقفے وقفے سے سکیورٹی فورسز اور امن کمیٹی کے رضاکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔



دیدگاهها بسته شده است.