کوئٹہ: سریاب روڈ پر کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے دو شیعہ جوان شہید+ تصویر

353345343534پولیس کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز سریاب روڈ پر کیا گیا جہاں مسلح دہشت گردوں نے ایک رکشہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔ دہشت گرد آسانی کے ساتھ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق شیعہ ہزارہ برادری سے ہے جو مچھ ضلع میں واقع ایک کان میں کام کرتے تھے۔

پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کے سر میں گولیاں ماری گئیں۔ پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔

پاکستان میں شیعہ اور سنی مسلمانوں اور سیکورٹی فورس کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں زیادہ تر کالعدم لشکرجھنگوی، تحریک طالبان پاکستان اور سپاہ صحابہ جیسے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ رہا ہے جو مختلف ناموں سے اب بھی پاکستان میں سرگرم عمل ہیں۔

پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات پر عالمی اداروں نے بارہا تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ اور ہیومن رائٹس واچ نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے شیعہ مسلمانوں نے بھی بارہا احتجاج اور مظاہرے کرکے حکومت پاکستان اور پاکستانی فوج سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

13669694_1283085468370328_2565641750671240617_n



دیدگاهها بسته شده است.