جامعہ امام صادق (ع) میں جناب علامہ محمد جمعہ اسدی کا مجلس عزاء سے خطاب

 
جامعہ امام صادق (ع) میں جناب علامہ محمد جمعہ اسدی نے مجلس  عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ عاشورا اور قیام حسینی کی کامیابی میں نوجوانوں کا کردار تاریخ کے صفوں پر نمایاں نظر آتاہے۔ کربلا کے نوجوانوں کاکردار ہمارے نوجوانوں کیلئے ایک نمونہ ہے کہ جس کی پیروی کر کے ہمارے نوجوان  معاشرے میں اپنا مقام بناسکتی ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔ آجکل کے جدید دور کو صرف ایک  نوجوان ذہن ہی سمجھ سکتاہے اور اپنے مستقبل کیلئے ایک بہتر پلان تیار کرسکتاہے۔
نوجوانوں کو ایک مضبوط روح اور صحت مند فکر کی ضرورت ہے کیونکہ ایک مضبوط روح اپنی نفسانی خواہشات کو کنٹرول کرسکتا ہے اور صحت مند فکر اور صحیح سوچ ،صحیح راستے کا انتخاب کرسکتی ہے۔
علامہ صاحب نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنا رابطہ اپنے  رب سے مضبوط کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالی سے رابطہ انسان کو نا امیدی اور فکری الجھنوں سے نجات دیتی ہے۔
+;نوشته شده در ;یکشنبه ششم دی 1388ساعت;9:31 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.