جناب علامہ محمد جمعہ اسدی کا مجلس عزاء سے خطاب


جامعہ امام صادق(ع) میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ حضرت امام صادق (ع) سے روایت ہے کہ امام فرماتے ہیں  میری زندگی چار امور اور قاعدوں پر استوار ہے:
پہلا : میں جب جان چکا کہ میرا رزق اللہ تعالی کی طرف سے ہے اور اسے مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا تو مجھے اطمنان حاصل ہوا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بھیٹے رہے کہ ہمارا رزق اللہ تعالی کی طرف سے مقرر ہے بلکہ رزق کا مطلب یہ ہے کہ ہم دن رات میں جو چیز کھاتے ہیں  وہ  مقرر ہے اسے  ہم سے کوئی نہیں چین سکتا۔
دوسرا: جو کام اور عمل مجھ سے ہو سکتاہے اسکے لئے میں ذمہ دار ہوں کہ انجام دوں۔ ہمارے معاشرے میں ہر فرد کی کچھ ذمہ داریاں ہیں کہ جسے انجام دینا  چاہیے ۔ اور ہر فرد کو اپنی استعداد، صلاحیت اور ہنر کے مطابق کام کرنا چاہیے تا کہ ہمارا معاشرہ ترقی کر سکے۔ ہنر مند افراد کو چاہیے کہ خوب محنت سے کام کریں تا ایک ماڈرن اور متحرک معاشرہ وجود میں آسکے۔ کسی کو اپنی ذمہ داری دوسروں کے کھاندوں پر نہیں ڈالنا چاہیے۔
تیسرا: جب میں یہ جان چکا کہ اللہ تعالی میرے ہر امر ، کردار اور نیت سے باخبر ہے تو مجھے عار محسوس ہوا کہ میں اس کے مقابل کوئی گناہ انجام دوں۔ پس ہمیں اپنے ہر عمل و کردار میں اللہ کو حاضر و ناظر جاننا چاہیے  تا کہ کسی گناہ کا مرتکب نہ ہو۔
چوتھا: جب میں جان چکا کہ زندگی کاخاتمہ موت پر ہے اور ہر ذی نفس کو موت کا مزہ چکنا ہے تو ہمیں آخرت کی زندگی  کیلے تیار رہنا چاہیے ۔ جو چیز ہم اپنے ساتھ لے جاتے ہیں وہ ہمارا عمل ہے خواہ وہ اچھا ہو یا برا۔ پس ہمیں اچھے کاانتخاب کرنا چاہیے۔

+;نوشته شده در ;یکشنبه ششم دی 1388ساعت;9:55 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.