جامعہ امام صادق کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے امداد روانہ کردئے گئے

جامعہ امام صادق (ع) علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے راشن جس میں  آٹا، دال، گھی، چینی اور چائے کی پتی و غیرہ   اور اس کے علاوہ کچھ نقد   رقوم اندرون بلوچستان روانہ کردئیے گئے۔ گذشتہ روز جامعہ امام صادق کے پرنسپل  علامہ محمد جمعہ اسدی صاحب نے دو ٹرک سامان اندرون بلوچستان کیلئے اپنے نمائندے کے حوالے کئے جنہوں نے وہاں جاکر متاثرین میں تقسیم کئے۔

اس کے علاوہ جو متاثرین یہاں کوئٹہ میں  آئے ہیں ان میں بھی جامعہ امام صادق کی طرف سے ڈھائی سو خاندانوں  میں راشن تقسیم کئے۔  اور علامہ  محمد جمعہ اسدی صاحب نے یہ بھی کہاں کہ آیندہ بھی ہم راشن کی تقسیم متاثرین میں جاری رکھیں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کے اس گھڑی میں ہم ہمیشہ کی طرح بلوچستان کے عوام کے ساتھ اسی طرح اپنے تعاون جارے رکھیں گے۔ کیونکہ ہم سب ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کے علاوہ ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی فقرا  میں ساڑھے چار سو خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے اور آیندہ بھی یہ سلسلے جاری رہے گا۔

 

+;نوشته شده در ;پنجشنبه چهارم شهریور 1389ساعت;13:28 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.