جناب علامہ محمد جمعہ اسدی کا عزاداروں سے خطاب

 

جامعہ امام صادق)ع) کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے محرم الحرام کی پہلی رات مسجد جامعہ امام صادق)ع)  میں  مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اور ایام عزا داری امام حسین)ع)  در اصل امر بمعروف و نہی از منکر اور دوری  از منکرات و فحشا  کا  ایام ہیں۔

محرم الحرام تمام مسلمین  اور انسانیت کو امن سلامتی اور بھائی چارگی کا  درس دیتا ہے۔ کیونکہ امام حسین)ع)  کا اصل مقصد یہ تھا کہ امت مسلمہ میں امن اور اخوت کو  فروغ دیں۔  جب امام مدینہ سے نکلے تو اپنا مقصد اور ہدف  یہی اعلان کیا اور یہ پیغام ہر دور اور زمان میں زندہ ہے۔

علامہ صاحب نے عزا داروں  سے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسین )ع)   کا اصل مقصد اور ہدف کو سمجھنا چاہیے اور اس پر عمل کرنا   ہوں گے  تب ہم دونوں جہاں میں سرخ رو  ہوں گے۔  امام  موت اور زندگی عزت کے ساتھ  بسر کرنے کو سکھاتے ہیں  جب فرماتے ہیں کہ عزت کی موت زندگی با ذلت سے بہتر ہے۔

علامہ صاحب نے عزا داروں اور تمام  اہلیاں کوئٹہ شہر سے گزارش  کی کہ ماہ محرم کا تقدس کا احترام کریں اور ہر لحاظ سے  اتحاد اور بھائی چارگی کی فضا کو بر قرار رکھیں  اور دشمنان اسلام  اور نو کران استعمار   کے افواہوں  پر کان نہ دھریں۔

اخیر میں علامہ صاحب بر قراری امن اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کرائیں۔

+;نوشته شده در ;پنجشنبه هجدهم آذر 1389ساعت;10:55 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.