محفل قرآنی و جلسہ تقسیم انعامات

دار القرآن جامعہ امام صادق علمدار روڈ کی جانب سے محفل قرآنی اور دوسری جلسہ تقسیم انعامات جامعہ امام صادق میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر جناب جان علی چنگیزی، ہزارہ قومی جرگہ کے صدر جناب قیوم علی چنگیزی اور نمایندہ اتحاد تاجران بلوچستان حاجی طاہر نظری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ علماء کرام اور قراء عظام اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

شروع میں قاریان محترم نے اپنے قرائت سے محفل کو نورانیت بخشی۔ بعد ازاں جناب حاجی طاہر جان، حاجی طاہر نظری ، حاجی قیوم چنگیزی اور جان علی چنگیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے نوجواں نسل کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ قرآنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ تا کہ وہ مذہب اور معاشرے کا ایک مفید فرد ثابت ہو۔ کیونکہ دنیاوی تعلیم سے ہم کسی فرد کو پروفیشنل تو بنا سکتے ہیں لیکن اس کو ایک با عمل اور ذمہ دار شخص نہیں بنا سکتے۔

صوبائی وزیر کوالٹی ایجوکیشن جانعلی چنگیزی، پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی قیوم چنگیزی، حاجی طاہرجان خطاب کررہے ہیں۔


جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے محفل کے شرکاء  کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جسے نہ صرف پڑھنا ہے بلکہ اس کو سمجھنا اور عملی زندگی میں اپنا نا ہے۔ اس لئے دار القرآن جامعہ امام صادق میں نہ صرف قرآن کا درس دیا جاتاہے بلکہ تفسیر کی کلاسوں کا اہتمام بھی ہے تا کہ لوگ قرآن کے اصلی تعلیمات اور معنی سے روشناس ہوجائے۔

علامہ صاحب نے دارالقران کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  کہ عرصہ دراز سے  صد ہا قاریان محترم دارالقرآن کے برناموں سے مستفید ہوئے  اور نہ صرف پورے ملک میں قرآن کی خدمت کررہے ہیں بلکہ انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت کر چکے ہیں۔

دارالقرآن جامعہ امام کا امتیاز رہا ہے کہ عرصہ دراز سے ہر مکاتب فکر کے لوگوں کو قرآنی تعلیمات دی ہے اور ابھی اہل سنت کے کثیر تعداد میں دار القرآن کی کلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ دارالقران جامعہ امام صادق کا دروازہ ہر مکاتب فکر بلا امتیاز نسل و مذہب کیلے ہمیشہ کھلا ہے۔

جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی انعامات تقسیم کررہے ہیں۔ 

صوبائی وزیر کوالٹی ایجوکیشن جانعلی چنگیزی،  انعامات تقسیم کررہے ہیں۔

+;نوشته شده در ;پنجشنبه هفتم بهمن 1389ساعت;10:47 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.