بلوچستان بھر میں گیس کی فراہمی بند، بجلی کا بھی شدید بحران

کوئٹہ… کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس کی فراہمی مکمل بند ہوگئی جبکہ کوئٹہ اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔کوئٹہ میں بجلی کی انکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خضدار ، مستونگ ، قلات اور گردونواح کے علاقوں میں بجلی مکمل طور پر معطل ہے کیسکو ذرائع کے مطابق متبادل ذرائع کے زریعہ کوئٹہ شہر کو 12گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔اندرون بلوچستان متاثرہ نیٹ ورک سے منسلک علاقوں کو بجلی کی سپلائی تاحال معطل ہے ۔حبیب اللہ کوسٹل پاور ہاوس کو گیس پائپ لائن پر دھماکے کی وجہ سے گیس سپلائی منقطع ہونے سے پجلی کی پیداوار 65میگاواٹ سے 15میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب صوبے کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب سے سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور بند ہے تاہم کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی عوام گیس کی بندش کے خلاف سراپہ احتجاج ہیں ۔ ضلع جعفراباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں دو روز قبل گیس کی دو پائپ لائنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس کی سپلائی جزوی طور پر متاثر ہو ئی تھی کل تک گیس پائپوں میں ریزرو گیس فراہم کی جارہی تھی تاہم اج گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے دوسری جانب نامعلوم افراد نے ڈیرہ مراد جمالی میں 24 انچ قطرکی گیس پائپ لائن پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے پائپ لائن کا تیس فٹ حصہ تباہ ہوگیا۔  سوئی گیس حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ضلع جعفرآباد ، نصیرآباد ، بولان اور جھل مگسی سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے جن پر مرمت کا کام جاری ہے سوئی گیس کی عدم فراہمی کے باعث کوئٹہ میں گھریلوصارفین سمیت ہوٹل اور دیگر کاروبار بری طرح تباہ ہو کر رہ گئے ہیں ۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون ، نیو الگیلانی روڈ ، گلستان روڈ ، ہزارہ ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں سوئی گیس نہ ہونے کے باعث گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے اور دیگر امور میں پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بچے بڑے شدید سردی میں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔شہر کے ہوٹلوں اور تندروں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ گھروں میں خواتین لکڑیوں اور گیس سلنڈروں پر کھانا پکارہی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی بندش کے بعد لکڑی اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی کئی گناہ اضافہ ہو ا ہے مگر مجبورا مہنگے داموں خریدنا پڑ رہی ہیں ۔ شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ 


+;نوشته شده در ;پنجشنبه بیست و یکم بهمن 1389ساعت;16:44 توسط;مدیریت سایت; |;



دیدگاهها بسته شده است.