صحابہ کرام نے کسی بے گناہ کو مارنے کا حکم نہیں دیا، شیعہ کانفرانس

کوئٹہ پ ر: بلوچستان شیعہ کانفرانس کے میڈیا سیل کی جانب سے قندہاری امام بارگاہ میں شہید خادم حسین نوری فاتحہ خوانی کے موقع پر سردار سعادت علی ، داود آغا، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ مہدی نجفی، ، دیگر نے خطاب کرتے    ہوئے کہا کہ حکومت امن امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے مٹھی بھر  عناصر دہشت گردی کرنے کے بعد ذمہ داری قبول کرتےہیں مگر کوئی بھی قاتل گرفتار نہیں ہوتا اس کا مطلب ہے کہ اس دہشتگردی کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے مزید میڈیا سیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہمیں مجبور کیا جارہاہے کہ ہم بھی قانون توڑدیں مگر ہم اہل بیت کے ماننے والے ہیں اور کہیں تاریخ میں اہل بیت کی طرف سے ظلم کرنے اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کے احکامات نہیں مانتے۔ بعض لوگ صحابہ کا نام غلط استعمال کررہے ہیں صحابہ کرام نے کبھی کہیں بے گنا کو مارنے کا حکم نہیں دیا ایسے لوگوں کے خلاف جو صحابہ کرام کے نام پر خون بہاررہے ہیں قانون سازی کی جائے اور ان کو سزادی جائے۔ آخر میں شہید کی فاتحہ خوانی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔



دیدگاهها بسته شده است.