جعلی ڈگری کیس: ایم این اے سید ناصر شاہ کے دوبارہ وارنٹ جاری

ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں رکن قومی اسمبلی سید ناصر شاہ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کوئٹہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی سید ناصر شاہ کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج 5 کی عدالت میں ہوئی، سید ناصر شاہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، اس سے پہلے 12 دسمبر کو بھی ناصر شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ بعد میں کیس کی سماعت 12فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی



دیدگاهها بسته شده است.