مستونگ: زائرین کی بسوں پر حملہ، 20 افراد شہید اور متعدد زخمی

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں زائرین کی بسوں کے قریب خودکش  دھماکے کے نتیجے میں 20  افراد شہپد اور
متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قریب مستونگ کے علاقے میں 3 بسوں پر مشتمل کوئٹہ سے ایران جانے والا زائرین کا قافلہ جب درینگڑھ کے مقام پر پہنچا تو سڑک کے کنارے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں، دھماکے میں ایک بس مکمل طور پر تباہ جبکہ 2 بسوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی بس سے ٹکرائی جس کے بعد دھماکا ہوا اور بس میں آ گ لگ گئی بس میں 45زائرین سوار تھے، ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
زائرین کا تعلق پنجاب سے بتائے جاتی ہے۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو مستونگ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا، ڈی سی مستونگ کے مطابق دھماکا سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں ہوا جس سے لیویز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں زائرین کی بسوں کو کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اور یہ حملے زیادہ تر مستونگ ہی کے علاقے میں کیے جاتے ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.