کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق


کوئٹہ: 
سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی موبائل غوث آباد کے علاقے میں گشت کر رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہلکار اے ایس آئی عجب خان ‘ سپاہی عبدالرحمان ‘ سپاہی عبدالجبار موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور سپاہی دستگیر شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری  نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرجاں بحق اورزخمی پولیس اہلکاروں کوسول اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دوسرے کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.