اقوام متحدہ کی لیویز اہلکاروں کے قتل اور زائرین کی بسوں پر حملوں کی مذمت

نیویارک…قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔نیویارک سے جاری ہونے والے ایک ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لیوی اہل کاروں کا قتل ،کراچی میں بم دھماکے اور مستونگ میں زائرین کی بسوں پر حملے نے انہیں دہشت زدہ کردیا ہے۔بان کی مون نے خاص طور پر مذہبی بنیادوں پر قتل وغارت کی مذمت کی۔انہوں نے 21لیویز اہلکاروں کے اغوا اور ان کے قتل کی بھی مزمت کی۔انہوں نے کہا کہ ان ظالمانہ اقدام کا کسی بھی صورت جواز نہیں پیش کیاجاسکتا ،انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ بان کی مون نے پاکستانی حکومت اورعوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدو جہد میں حمایت کا اعادہ کیا۔
 



دیدگاهها بسته شده است.