جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد خوف کے مارے مسافروں نے اپنے ٹکٹ کینسل کروادئیے

کوئٹہ : جعفر ایکسپریس جو کوئٹہ سے راولپنڈی اتوار کے روز جانی تھی ان کے کئی مسافروں نے اپنے جانے کا پروگرام کینسل کردیا ہے اور بائی روڈ سفر کرنے پر فیصلہ کیا ہے
تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب راولپنڈی سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے ضلع بولان کے علاق کوہسار پر قریبی پہاڑوں سے حملہ کیا تھا جس میں ایک ایف سی اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 25مسافر زخمی تھے ان میں سے کئی مسافروں کو سی ایم ایچ ہسپتال بی ایم سی اور سول ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے خاتون سمیت جس کا نام مسرت بتایا گیا ہے اس کی میت راولپنڈی روانہ کردی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ اس کی معصو م بچی جو اس حملے میں معجزانہ طور پر بچ گئی تھی اپنی ماں کے مرنے سے بے خبر ہے اتوار کے روز جعفر ایکسپریس کے ذریعے جو مسافر راولپنڈی جانے والے تھے انہوں نے خوف کے مارے اپنے ٹرین کے ذریعے سفر کو منسوخ کردیا اور بائی روڈ جانے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ریلوے کو صرف ایک دن میں ہزاروں روپے کا نقصان ہوا ۔



دیدگاهها بسته شده است.