کوئٹہ: مغربی بائی پاس سے اسلحہ برآمد

کوئٹہ: شہر میں مغربی بائی پاس کے قریب  آپریشن کے دوران پولیس نے بڑی تعداد میں  اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب تعمیر نو کالج کے ساتھ پولیس نےآپریشن کرکے بھاری تعداد مین اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

یہ تمام اسلحہ گڑھا کھود کر زمین میں دفن کیا گیاتھا۔

بدھ کے روز سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس پی سریاب سرکل امان اللہ کاکڑ کو خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر اے ایس پی بشیر بروہی ایس ایچ او عجب خان نے بھاری نفری کے ہمراہ مشرقی بائی پاس میں ایک چار دیواری میں قائم خالی پلاٹ پر چھاپہ مار کر زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں بارود ایک تیار دیسی بم ایک اینٹی ٹینک مائن دو دستی بم پانچ کلوشنکوفیں تین نائن ایم ایم اور دو ٹی ٹی پسٹل جبکہ خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے آلات اس کے علاوہ ڈیٹو نیٹر بم بنانے میں استعمال ہونے والی پرائمہ تار بال بیرنگ ریموٹ کنٹرول اور دیگر آلات برآمد کرلیے

پولیس نے وہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جو گزشتہ روز ایک مقابلے مین سات پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرکے چھینا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران بم بھی برآمد کیا گیا ہے.

سی سی پی کوئٹہ میر زبیر کا کہنا ھے کہ ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جارھے ہیں جلد ہی وہ قانون کی گرفت میں ہوں گے۔



دیدگاهها بسته شده است.