اسلام آباد: سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 گھنٹے سے مظاہرہ

اسلام آباد: سانحہ کوئٹہ کیخلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کا دھرنا 22 گھنٹے بعد بھی جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہزارہ قبیلے کو تحفظ دیا جائے اور ان کے دیگر مطالبات بھی تسلیم کئے جائیں۔
سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سانحہ کوئٹہ کیخلاف اور ہزارہ قبیلے سے اظہار یکجہتی کیلئے گزشتہ شام اسلام آباد کے علاقے سپر مارکیٹ کے قریب دھرنا دیا تھا جو سخت سردی کے باوجود رات بھر جاری رہا۔ دھرنے میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی شریک ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ہزارہ قبیلے کو تحفظ دیا جائے جو گزشتہ کچھ عرصہ سے مسلسل دہشت گردوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کی برطرفی اور کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے تسلیم کئے جانے تک ان کا دھرنا جاری رہے گا۔



دیدگاهها بسته شده است.