امن وامان کی بحالی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کمشنر کوئٹہ ڈویژن کمبردشتی نے کہاہے کہ امن وامان کی بحالی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،جبکہ جرائم پیشہ ور افراد کے قلع قمع کرنے کیلئے اے اوربی ایریا میں کوئی تمیز کئے بغیر پولیس اور لیویز اپنے ا ہداف حاصل کریں یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز امن وامان کے حوالے سے ڈویژنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ امن وامان کی بہتری کیلئے وہ اپنے اپنے اضلاع میں قانون شکن عناصر کے خلاف جاری کاروائی کو مزید بہتر بنائیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کالے شیشوں ، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی عمل میں لائی جائے .



دیدگاهها بسته شده است.