ہزارہ برادری کے قتل عام پر از خود نوٹس کی سماعت

چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کو ئٹہ میں ہزارہ برادری کے89افراد جاں بحق ہو ئے، پہلے بھی دھماکاہوا،کتنے لوگ پکڑے گئے ،سپریم کورٹ میں ہزارہ برادری کے قتل عام پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے استفسار کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی کیا حکومت کی یہی کارکردگی ہے؟آرٹیکل 9 پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ہزارہ برادری کے قتل عام پر از خود نوٹس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے،جو سپریم کورٹ میں جا ری ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.