کوئٹہ میں فرنٹیر کور اور پولیس نے ٹارگیٹڈآپریشن, 6افراد گرفتار اسلحہ برآمد

کوئٹہ: کوئٹہ میں فرنٹیر کور اور پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 6افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو فرنٹیر کور اور پولیس نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران بھوسہ منڈی کے قریب چھاپہ مارکر ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث6 افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا۔ فرنٹیر کور نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔ –


دیدگاهها بسته شده است.