شہید کا لہو قوموں کو آزادی سے جینا کا درس دیتا ہے۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل

 شہید کا لہو قوموں کو آزادی سے جینا کا درس دیتا ہے۔

خانوادہ شہدا ئے ہزارہ ٹاون کی طرف سے منعقدہ  شہداء کے چہلم کے جلسہ سے ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے خطاب کیا اور شہداء کے حضور خراج عقیدت پیش کیا جلسہ تقریبا ڈیڑھ بجے قرآن کریم کی تلاوت سے شروع ہوا جلسہ کے آغاز ہوتے ہی ابر رحمت برسنے لگی اور جیسے جیسے باران رحمت میں تیزی آئی لوگوں کی شرکت میں بھی مسلسل اضافہ ہونے لگا اور تیز بارش کی پروا کئے بغیر لوگ جلسہ گاہ میں مقررین کی تقریروں کو ہمہ تن گوش سنتے رہے اورفضا نعرہ تکبیر اور لبیک یا حسین کے نعروں سے گونجتی رہی کراچی سے آئے ہوئے شعراء کرام نے شہداء کے حضور خراج عقیدت پیش کیا۔

کوئٹہ یکجہتی کونسل کے چیر مین جناب سردار سعادت علی ہزارہ نے اپنے خطاب میں مطالبات کے حوالے سے تفصیل بیان کی  اور مختلف حکومتی شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا سردار سعادت علی نے چہلم شہداء کے حوالے سے بروری تھانے کے جانبدار رویے کو آڑے ہاتھوں لیا اور یکجہتی کونسل ہزارہ ٹاون کے زمداروں کے خلاف کئے جانے والے غیر شائستہ اقدامات پر شدید تنقید کی اور لوگوں کو اتحاد اور اتفاق برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ڈپٹی چیر مین حاجی قیوم چنگیزی نے اپنے خطاب میں دیگر صوبوں سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا  اور کوئٹہ کے تمام سانحوں میں انکے بھر پور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے اپنے خطاب میں شہداء کی عظمت انکے خون کی اہمیت اور لواحقین شہدا ء کے صبر اور  حوصلہ پر روشنی ڈالتے ہوئے تیز بارش میں جلسہ گاہ میں موجود شرکاء کی ہمت کو سراہا اور کہا کہ کوئٹہ شہر میں ہونے والی قتل و غارت گری میں عالمی طاقتوں کا واضح ہاتھ ہے لہذا  ریاست کی زمداری بنتی ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور غیر ملکی آلہ کاروں کو لگام دی جائے۔

وحدت المسلمین کے سیکریٹری  جنرل علامہ راجہ عباس نے کہا کہ پاکستان میں ضیاء دور حکومت میں ایک خاص مکتب فکر کو جہاد افغانستان کے نام پر پاکستان کی سزمین پر ٹریننگ دی گئی آج پاکستان میں اسی ضیاء الحق کی بوئی ہوئی فصل ہم کاٹ رہے ہیں انہوں نے حکومت  سے ایسے حالات میں فوج بلانے کا مطالبہ کیا ۔ علامہ میرزا یوسف حسین نے اپنے خطاب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رئیسانی حکومت کی ہٹ دھرمیوں پر شدید تنقید کی اور انہوں نے اس سانحے کے اصل محرکات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ جناب صفیر عابد،سہیل رضا، علی اوسط ، محمد ابراہیم ہزارہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان میں ہونے واقعات کو سنی شیعہ رنگ دینے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

کوئٹہ یکجہتی کونسل میڈیا سیل



دیدگاهها بسته شده است.