ہزارہ قوم کے درد تکلیف اور دکھ کا ہمیں بخوبی احساس ہے، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ (جامعه)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان مین امن وامان کی صورتحال اگر مثالی نہیں تو اس میں نمایاں بہتری ضرور آئی ہے۔ دہشتگردی میں ہزاروں ایسے افراد شہید ہوئے جنہیں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ انہیں کیوں مارا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ علمدار روڈ کے شہیدوں کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعلی نے سانحہ علمدار روڈ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 15 سالوں سے ہزارہ قوم کرب سے گزر رہی ہے ان کے درد و تکلیف اور دکھ کا ہمیں بخوبی احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلود حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کی بہتری ہے۔ انہوں نے کہ کہ ہزارہ قوم کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک سانحات کے اکثر ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔



دیدگاهها بسته شده است.