سانحہ 13 فروری کرانی روڈ کوئٹہ کی تعظیم و تکریم کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد مورخہ 16 فروری بمقام کرانی روڈ پر کیاگیاہے

DSC_0003

سانحہ 13 فروری کرانی روڈ کوئٹہ اور تمام شہداء ملت جعفریہ کی تعظیم و تکریم کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد مورخہ 16 فروری بمقام کرانی روڈ پر کیاگیاہے اس عظیم الشان جلسے میں شہداء کرانی روڈ کے علاوہ تمام شہدائے ملت جعفریہ کے حضور اظہار عقیدت کے ساتھ ساتھ ان شہداء کے دندناتے قاتلوں کی گرفتاری سمیت جیلوں میں سالوں سے پڑے قاتلوں کی جلد از جلد پھانسی کا مطالبہ کیاجائےگا کوئٹہ یکجہتی کونسل نے اس جلسے میں شرکت کے لئے سابق سنیٹر و صدارتی ترجمان جناب فیصل رضا علی عابدی کو مہمان خصوصی کے طور پر  مدعو کیا ہے اور صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی  محترم جناب ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے بھی اس جلسے میں شرکت کرنے کی استدعا کی ہے۔

ان مذکورہ دونوں مہمانوں کی آمد یقینی ہے ان کے علاوہ کوئٹہ شہر کے دیگر عمائدین و سیاسی زعماء کو بھی مدعا کیاگیا ہے اس تاریخی جلسے میں بھر پور شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔

منجانب کوئٹہ یکجہتی کونسل و لواحقین شہداء



دیدگاهها بسته شده است.