کوئٹہ یکجہتی کونسل کے تحت سانحہ ہزارہ ٹاون کے شہداء کی دوسری برسی کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیاگیا۔

کوئٹہ(جامعہ) سابق سینیٹر  سید فیصل رضا عابدی نے کہا کہے کہ اگر حکومت نے ایک ماہ کے اندر آئین کی دفعہ 245 نافذ کرکے پورے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع نہیں کرایا تو ملک گیر تاریخی دھرنے دیں گے، ہزارہ ٹاون اور علمدار روڈ کے شہداء کے ورثا کو صرف فوجی عدالتیں ہی انصاف دلا سکتی ہیں۔ 80 ہزار پاکستانی شہدا کے ورثا عدالتوں سے مایوس اور فوجی عدالتوں کی حمایت کرتے ہیں اور پاک فوج جو اس ملک کیلئے قربانیاں دے رہی ہے عوام اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیر اہمتام سانحہ ہزارہ ٹاون کے شہدا کی دوسری برسری کے موقع پر جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔

کوئٹہ یکجہتی کونسل کے رکن و جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے جلسے سے خطاب کیا اور  جناب فیصل رضا عابدی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کوئٹہ آکر شہدا کے  ورثا سے اظہار ہمدردی اور ہم دلی  کی ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.