پشاور: سنہری مسجد روڈ پر بس میں دھماکا،15 افرادجاں بحق

BUS1

پشاور – میں سنہری مسجد روڈ پر بس میں دھماکے کےنتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ بس میں دھماکا دیسی ساختہ بم سے کیا گیا جو ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھی، دھماکے میں 8 کلو گرام بارودی مودا استعمال کیا گیا، جو سیٹ کے نیچے رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بس مسافروں کو لے مردان کے علاقے شیر گڑھ سے پشاور آرہی تھی کہ جونہی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب سنہری روڈ پر تھانہ غربی کےبالکل سامنے پہنچی توموڑ کاٹتے ہوئے زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور خواتین اور بچی سمیت 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو نکالا گیا، زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اورکنٹونمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور مزید عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کا کہنا ہے کہ دھماکے کے متاثرین میں بیشتر سرکاری اہلکار ہیں اور جنہیں ریڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں ایک بچہ اور 3 خواتین زخمی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تمام افراد مرد تھے۔



دیدگاهها بسته شده است.