پاکستان میں 400 وہابی دہشت گرد گرفتار

af5d7d612fb567ac71589eeea7268b48

کویته (جامعه) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گلشن اقبال پارک سانحہ کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے وہابی دہشتگردوں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور صوبے بھر میں جاری سرچ آپریشن میں 400 سے زائد وہابی دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں آپریشن کے نتیجے میں 68 غیر ملکیوں سمیت 200 سے زائد افراد کوگرفتار کیا گیا ، گرفتار افراد کا تعلق جنوبی پنجاب اورافغانستان سے ہے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ سے 100 ، بہاولنگر سے 40 ، رحیم یار خان سے 34، راجن پور سے 25 جب کہ بہاولپور، احمد پور شرقیہ، خیر پور ٹامیوالی اور اوچ شریف سے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ، اشتعال انگیز لٹریچر اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ان تمام افراد کو تحقیقات کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیرصدارت اہم اجلاس میں پنجاب بھر میں وہابی دہشت گردوں کےخلاف مشترکہ آپریشنز کے فیصلے کے بعد صوبے بھر میں بھرپور آپریشن جاری ہے۔ سانحہ گلشن اقبال پارک میں خودکش حملے میں 74 افراد ہلاک اور 315 زخمی ہوگئے تھے طالبان دہشت گردوں سے منسلک تنظيم احرار نے خودکش حملے کی ذمہ د اری قبول کرلی.

 



دیدگاهها بسته شده است.