ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا لاہور پریس کلب کا دورہ، نائب صدر سے ملاقات

2343

کوئٹہ ۔ جامعہ ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست اور ایرانی قونصل جنرل حسین بنی اسدی کا لاہور پریس کلب کا دورہ، ایرانی سفیر کہتے ہیں کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اب صرف پاکستان کی طرف سے کام باقی ہے۔ لاہور پریس کلب کے نائب صدر عبدالمجید ساجد نے ایرانی وفد کو کلب سے متعلق بریفنگ دی۔ ایرانی سفیر اور قونصل جنرل نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلئے اعلیٰ سیاسی قیادت کے فیصلوں کو اہمیت دینا ہوگی، ایران نے نوے فیصد پائپ لائن بچھا دی ہے، باقی کام پاکستان کا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے جلد ہی یہاں ایرانی فلموں کی نمائش کی جائے گی اور لاہور پریس کلب کیساتھ صحافیوں کے تبادلوں پر بھی جلد معاہدہ کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ فارسی زبان کی ترویج کیلئے لاہور میں سنٹرز قائم کیے گئے ہیں بعدازاں نائب صدر لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد نے ایرانی سفیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔



دیدگاهها بسته شده است.