کوئٹہ میں دھماکہ، 31 افراد ہلاک و زخمی

4655456کوئٹہ -(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ جمعے کے روز شہر کے عالمو چوک پر ہوا۔ دھماکے میں کم سے کم اٹھائیس افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتال کے ذرائع نے تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دھماکے سے آس پاس کی دکانوں اورگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

کوئٹہ میں اکثرو بیشترعام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انیس مئی کو کوئٹہ کے ایسٹرن بائی پاس کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے تھے۔



دیدگاهها بسته شده است.