طورخم بارڈر پر نیا تعمیر کردہ گیٹ فعال

57ac0cabdab0f

طورخم بارڈر پر نیا تعمیر کردہ گیٹ فعال

لنڈی کوتل: پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر پر دونوں اطراف کی آمدورفت کے لیے بغیر کسی افتتاحی تقریب کے تعمیر کردہ گیٹ کو کھول دیا گیا۔

جامعه(کوئٹہ)  کی رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈر پر تعمیر کردہ گیٹ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے رنگا گیا ہے، افغانستان سے گاڑیوں کو پاکستان میں داخل ہونے کے لیے صبح 11 بجے طور خم بارڈ کے گیٹ کو کھول دیا گیا۔

دونوں اطراف کے لوگوں کی پیدل آمدورفت کے لیے پیڈسٹرین برج بھی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان کا افغانستان کے ساتھ سرحد پر 7 مقامات پر گیٹ کی تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں چترال میں ارندو، بلوچستان میں چمن، قبائلی علاقے باجوڑ میں گروسل ، مہمند ایجنسی میں نوا پاس، کرم ایجنسی میں کلارچی، شمالی وزیر ستان میں غلام خان اور جنوبی وزیر ستان میں انگور اڈہ شامل ہیں۔



دیدگاهها بسته شده است.