ملک بھر میں آج 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

PAKISTAN-POLITICS-INDEPENDENCE

ملک بھر میں آج 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 70واں یوم آزادی آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جس میں تحریک آزادی کی یادوں کو تازہ کیا جائے گا اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ سمیت دیگر اہم شخصیات کی انتھک کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یوم آزادی کے موقع پر دن كا آغاز وفاقی دارالحكومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحكومتوں میں 21،21 توپوں كی سلامی سے ہوا، نماز فجر كے بعد ملک كی خوشحالی، یكجہتی و استحكام، امت مسلہ كے اتحاد اور كشمیریوں كی دیرینہ جدوجہد كی كامیابی كے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد کے جناح کنوینشن سینٹر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت وفاقی وزراء، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور سفیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر صدر ممنون حسین نے قومی پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ کراچی میں مزار قائد جب کہ لاہور میں ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔



دیدگاهها بسته شده است.