پولیس نے محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی

mohram-security-khi-pkg-03-10-680x447-212x126

پولیس نے محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی

کراچی : سندھ پولیس نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، پیسٹھ ہزار پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی سے متعلق ایڈوائیزی پرمکمل عمل درآمد کیا جائے۔

محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، پیسٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ یکم محرم سے دس محرم تک سندھ بھر میں بارہ ہزار چھ سو تیرانوے مجالس ، چارہزار ایک سو باون ماتمی جلوس اور ایک ہزار تین سو اکیاون تعذیہ جلوس برآمد ہونگے۔

صوبے بھر میں مجموعی طور پر امام بارگاہوں کی تعداد ایک ہزار سات سو پیسٹھ ہے، جس میں سے اسی فیصد انتہائی حساس اور حساس ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق کراچی میں پانچ ہزار ستانوے مجالس کا انعقاد ہوگا، ایک ہزار انناسی ماتمی اور چار سو بیس تعذیہ کے جلوس برآمد ہونگے۔

کراچی میں تین سو اڑتالیس امام بارگاہوں ، مجالس ، جلوسوں اور حساس مقامات پر پچیس ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے ۔ جلوسوں کے روٹس پر آٹھ ہزار نو سو بتیس اہلکار تعینات ہونگے۔



دیدگاهها بسته شده است.