جامعه(کوئٹہ) کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانےوالی جعفر ایکسپریس کے راستے میں ضلع بولان کے علاقے آب گم میں دو دھماکے ہوئے – بموں کو ریلوے ٹریک پر نصب کیا گیا تھا –
پاکستان ریلوے کے ایک سینیئر عہدیدار حمید گل نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے دھماکے کے بیس منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا – دھماکوں سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی – زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے –
وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے جعفرایکسپریس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ان کا کہنا تھاکہ ملوث افراد کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا –
بلوچستان میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے ذریعے اکثر وبیشتر ٹرینوں اور ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا جاتاہے –