پارا چنار میں دو دھماکوں میں 70 افراد شہید ، 100 سے زائد زخمی + تصاویر

رپورٹ کے مطابق پارا چنار میں کڑمان اڈہ کے قریب لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے کہ یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پارا چنار اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ میڈیکل اسٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیٹیکل ذرائع نے بھی 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 سے زائد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ شدید زخمیوں کی پشاور منتقلی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان بھی پارا چنار میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ آرمی ایوی ایشن کے 2 ہیلی کاپٹر بھی پشاور سے پارا چنار روانہ کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے پاراچنار دھماکوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں جب کہ کوئی بھی مسلمان ایسے گھناؤنے اقدامات کا تصور بھی نہیں کرسکتا تاہم دہشت گردی کے ایسے واقعات کو ریاست کی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے جب کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔
چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی پارا چنار دھماکوں کی شدید مذمت کی جب کہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاراچنارکے شہدا کے ورثا کےغم میں برابرکے شریک ہیں اور دہشتگردی کو نیست ونابود کرنے کے لیے قوم تیار ہوجائے۔

19510233_434075676975954_1817982083499526744_n

پارا چنار میں دو دھماکوں میں 70 افراد شہید ، 100 سے زائد زخمی + تصاویر

19366276_456360884737148_3548923777917616635_n (1) 19366625_456489664724270_6146779004375703101_n 19396962_456489641390939_7430887933240294884_n 19399186_456360914737145_49595168024681897_n 19399454_456489704724266_8599950986090147275_n 19399789_456360898070480_3401377993225602714_n

19260487_1260944340681218_905358610746037187_n

پارا چنار میں دو دھماکوں میں ۷۰ افراد شہید ، ۱۰۰ سے زائد زخمی + تصاویر

 

 



دیدگاهها بسته شده است.