سانحه پیشاور

#سانحہ_پشاور
#Peshawarblast
جامعہ امام صادق کے پرنسپل اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی نے پشاور میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان میں پچھلے دودہائیوں سے ہونے والے بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے ہزاروں مومنین شہید اور زخمی ہوئے
مگر کسی واقعے کے زمداروں کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے بڑھ چلے گئے
پشاور واقعہ کو ٹسٹ کیس سمجھ کر درست انداز میں تحقیقات کرکے واقعہ کے اصل مجرموں تک پہنچ کر انہیں منطقی انجام تک پہنچا یا جائے دیگر واقعات کی طرح اس واقعہ کو بھی داخل دفتر کرکے بھلانے کی صورت میں اسکے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں
امید ہے زمدار ادارے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیں گے اور مجرموں کو کڑی سزا دیں گے.

 



دیدگاهها بسته شده است.