علامہ شیخ محمد جمعه اسدی کی امامزادہ شاہ چراغ (ع) کے مزار پر دہشتگردی کی شدید مذمت

Allama Ustad M.jumma Asadi

  • حوزہ / مدرسه علمیه جامعه امام صادق (ع) کے پرنسپل علامہ استاد محمد جمعه اسدی نے ایران کے شہر شیراز میں امامزادہ شاہ چراغ (ع) کےمزار پر دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔

جامعه: کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعه و پرنسپل جامعه علامہ شیخ محمد جمعه اسدی نے ایران کے شہر شیراز میں امامزادہ شاہ چراغ (ع) کےمزار پر دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔ جس میں بہت سے زائرین شہید ہو گئے۔

انہوں نے شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور مجروحین کی شفایابی کےلئے دعا کی اور کہا: مقدس مقامات پر دہشتگردی ان تکفیریوں کی سازش ہو سکتی ہے جو ہمیشہ مسلمانوں میں انتشار و افتراق اور مقدس مقامات کی توہین کے ذریعہ امت کو کمزور کرنے کی ناپاک جسارت کرتے ہیں۔

علامہ محمد جمعه اسدی نے کہا: الحمد للہ دہشتگرد گرفتار ہو چکے ہیں۔ جس سے اصل حقائق بہت جلد سامنے آئیں گے اور مقدس مقامات میں اس طرح کی مجرمانہ کاروائیوں کے ماسٹر مائنڈ اور سازشی عناصر بے نقاب ہوں گے۔



دیدگاهها بسته شده است.