مجلس فاتحہ خوانی وقرآن خوانی
جمہوری اسلامی ایران سابق چیف جسٹس اور شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ودیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے جامعہ امام صادق کوئٹہ میں اساتید وطلاب کی طرف سے قرآن خوانی کا پروگرام منعقد کیا گیا
جامعہ امام صادق کے بزرگ استاد جناب حجت الاسلام والمسلمین محمد ابراہیم حلیمی نے مجلس درس میں شہید رئیسی کی عالم اسلام کو یکجا کرنے کی کوششوں کو سراہا اور فلسطین کے حوالے سے شہید رئیسی کی جد وجہد اور خدمات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا
استاد حلیمی نے شہید رئیسی کی سادہ زیستی کو مسلمان حکمرانوں کے لئے ایک عظیم نمونہ قرار دیا
مجلس قر آن خوانی میں جامعہ کے اساتید اور طلاب کے علاوہ دیگر مومنین بھی شرکت کی
قرآن خوانی کے اختتام پر حجت الاسلام والمسلمین استاد عباس علی سعیدی نے شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی