یوم القدس

قال رسول الله (صلی الله علیه و آله ) : مَن اَصبَحَ لاَیهتَمُّ بِاُمُورِ المُسلِمینَ فَلَیسَ مِنهُم و مَن سَمِعَ رَجُلاً ینادِی یالَلمُسلِمینَ! فَلَم یجِبهُ فَلَیسَ بَمُسلِمٍ. «الکافی، ج ۲، ص ۱۶۴»

یوم القدس صرف قدس سے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ دنیا کے تمام مظلومین کا ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔
(امام خمینی رح)
جمعۃالوداع اور عالمی یوم القدس کے سلسلے میں جلوس یوم القدس ، جن نے نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ (کلان ہزارہ ) منعقد ہوا جس میں علماء کرام اور مؤمنین سے شرکت کے تہے۔
جامعہ امام صادق کے پرنسپل و امام جمعہ شہر کوئتہ علامہ محمد جمعہ اسدی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی فلسطین، آزادی بیت المقدس و مسجد اقصٰی کے لیے خاص دن یعنی جمعۃ الوداع، یوم القدس کا انتخاب انتہائی دوراندیشی پر مبنی ثابت ہوا ہے۔
آج تمام مسلمانوں (شیعہ اور سنی) عالمی یوم القدس کی ریلی میں زیادہ سے زیادہ شکوہ اور شان و شوکت سے شرکت کرکے مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی اور غاصب صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی تاریخی ذمہ داری کو نبھائی ہے۔
جس میں اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کیا گیا ۔ شرکاء ریلی نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اور فوری جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے آخر میں غزہ کے شھداء ،زخمیوں اور مسلمین غزہ کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی
05/04/2024



پاسخی بگذارید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *

*