کوئٹہ: سیکشن آفیسر جنت علی ہزارہ پراسرار طورپر لاپتہ ہو گئے

کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں محکمہ صحت کے سیکشن آفیسر جنت علی ہزارہ پراسرار طورپر لاپتہ ہو گئے ذرائع کے مطابق سیکشن آفیسر جنت علی ہزارہ کے رشتہ داروں نے تھانہ سول لائن میں اطلاع دی کہ وہ جمعرات کے روز گھر سے دفتر پہنچے اور دفتر کی چھٹی ہونے کے بعد گھر آتے ہوئے سول سیکرٹریٹ سے لاپتہ ہو گئے ورثاء نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں مبینہ طورپر اغواء کیا گیا پولیس نے اس اطلاع پر رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی دریں اثناء ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے سیکشن آفیسر جنت علی ہزارہ کے اغواء کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ جو کہ ریڈ زون میں واقع ہے وہاں سے کسی شخص کا اغواء ہونا سیکورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جنت علی ہزارہ کو فوری طورپر بازیاب کرایا جائے۔



دیدگاهها بسته شده است.