کوئٹہ، فرنٹیئر کور بلوچستان نے پشتون آباد میں کاروائی کرتے ہوئے 9 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے شہر کے نواحی علاقے پشتون آباد میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن گودام میں کامیاب چھاپے اور اس کے نتیجے میں ایک لاکھ کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمدگی اور 9 افراد کی گرفتاری کے بعد ایف سی حکام نے پولیس کی مدد سے پشتون آباد میں مختلف کارروائیوں میں 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیموں سے ہیں اور یہ ٹارگٹ کلنگ ودیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے-



دیدگاهها بسته شده است.