سانحہ شکارپور کی تعزیت کےلئے علامہ محمد جمعہ اسدی وفدکے ہمراہ شکارپور کا دورہ

shikarpoor-5کوئٹہ(جامعہ): سانحہ  کی تعزیت اور تسلیت کےلئے علامہ  محمدجمعہ اسدی پرنسپل جامعہ امام صادق، الحاج قیوم چنگیزی صدر ہزارہ قومی جرگہ و ڈپٹی چیئرمین کوئٹہ یکجہتی کونسل کی ہمراہی میں ایک وفد جس میں مولانا اکبر حسین زاہدی، جناب مصطفی تیموری اور جناب الحاج شیخ نعیم نے شکارپور کا  دورہ کیا۔ شکارپور پہنچنے پر شکار پور کے مئومنین  نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون کے وفد کا بھر پور استقبال کیا سانحہ شکارپور کے شہداء کے لئے متعدد امام بارگاہوں میں رسم قل کا اہتمام کیاگیا تھا۔ وفد کے قائدین جناب علامہ محمد جمعہ اسدی اور الحاج قیوم چنگیزی نے خطاب کیا اور انہوں نے  کہا کہ ہزارہ قوم اور شیعہ برادری پچھلے  پندرہ سال سے  ظلم و بربریت کی چکی میں پس رہی ہے  اور پے درپے امام بارگاہوں مسجدوں میں دھماکے کرکے ہمیں‌شہید کیاجارہاہے لیکن ہمارے حکمرانوں صرف اپنی کرسی کو بچانے کی فکر میں مصروف عمل نظر آتے ہیں۔سانحہ شکار پور  بھی اسی غفلت کا نتیجہ ہے جس میں‌62 مئومنین شہید ہوگئے اور 70 کے قریب نمازی زخمی ہوئے لیکن اب بھی ہمارے حکمران صرف زبانی جمع خرچی پر گزارا کررہے ہیں۔

shikarpoor-1

شکارپور کے مئومنین نے کوئٹہ سے گئے وفd کا نہایت شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قدردور سے اور ان خراب حالات میں‌آپ نے جان کی پرواکئے بغیر  شکار پور آکر ہمارے زخموں‌پر مرہم رکھاہے اور آپ کے آنے سے شہداء کے لواحقین کا حوصلہ بڑھاہے۔

دنیا نیوز کے چینل نے جناب علامہ اسدی اور الحاج قیوم چنگیزی کا انٹریو کیا۔



دیدگاهها بسته شده است.